رشوت لینے کے الزامات میں وائر لیس آپریٹر‘ پٹواری اوربیلدارسمیت 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 9 فروری 2017 21:17

ساہیوال۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)رشوت لینے کے الزامات میں وائر لیس آپریٹر‘ پٹواری اوربیلدارسمیت 7ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ 157/9-Lکے رہائشی محمداشرف کے مویشی چوری برآمد کرنے کیلئے وائرلیس آپریٹرظفر نی1لاکھ40ہزارروپے بطور رشوت طلب کئے اور رشوت لیکر ملزمان سے مویشی برآمد کئے نہ ان کی رقم واپس کی ۔

(جاری ہے)

شفقت عباس کی بیوہ ثمینہ عالم شیر کی وراثتی اراضی شفقت عباس کے رشتہ داروں نے جعلی اشٹام تیارکرواکر پٹواری محمدالیاس کی ملی بھگت سے احسن عباس ‘اقبال ‘محمدعمران اور محمدعباس نے جعلی انتقال کروایا۔ ٹی ایم اے چیچہ وطنی کے بیلدارعبدالشکور نے سرکاری دودکانیں مرزاساجد کے نام کروانے کیلئے ایک لاکھ چھ ہزارروپے بطور رشوت لی اوردکانیں الاٹ نہ کروائیں۔ پولیس تھانہ انٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف بعدازانکوائری مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں