سرکاری ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشنز لگانے کا فیصلہ

پیر 27 فروری 2017 14:39

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سرگودھا ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشنز لگانے کا فیصلہ۔جس کیلئے محکمہ صحت نے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشن لگانے کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں ضلع کی تمام تحصیلوں شاہپور‘ بھیرہ‘ بھلوال‘ سلانوالی‘ کوٹمومن‘ ساہیوال کے ہسپتالوں میں بھی ایئر کنڈیشنز نصب کئے جائینگے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشن لگانے کیلئے 6 مارچ تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں سرگودھا سمیت ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں 15 اپریل تک ایئر کنڈیشن نصب کردیئے جائینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں