گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول حیدر آباد ٹاؤن میں نئی لائبریری قائم کر دی گئی

منگل 29 ستمبر 2020 18:35

سرگودھا ۔29ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول حیدر آباد ٹاؤن میں نئی لائبریری قائم کر دی گئی ہے ۔لائبریر ی حکومت کے سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کے تحت مکمل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران لائبریری کو فعال بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی کی کاوشوں سے لائبریر ی کی تعمیر مکمل ہوئی او را س میں جدید کتب فراہم کی گئیں ۔

لائبریری میں طالبات کے مطالعہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں وہ خوشگوار ماحول میں جدید کتب سے مستفید ہورہی ہیں۔انچارج لائبریری محمدسلیم نے بتایاکہ لائبریری میں تاریخی ‘ سائنسی وفنی کتب کے علاوہ فنون لطیفہ کا وسیع ذخیرہ بھی دستیاب ہے ۔کتب کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے کنٹرول کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں