یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اورآل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب( منگل ) کوہوگی

پیر 22 اپریل 2024 18:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر ِاہتمام سالانہ سپورٹس گالا اور آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد (کل)منگل کوکیا جائے گاجس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ہوں گے۔ افتتاحی تقریب تین بجے یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سرگودھا کے بیسویں سالانہ سپورٹس گالا میں تمام شعبہ جات کے طلبا وطالبات حصہ لیں گے۔ سپورٹس گالا میں طلبا کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، شوٹنگ بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال،شترنج، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،ایتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے جبکہ طالبات کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، شترنج، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں