در یا ئے جہلم میں طغیا نی ضلع سرگودہا کے 100سے زائد دیہات متاثر

منگل 25 جون 2019 13:46

در یا ئے جہلم میں طغیا نی ضلع سرگودہا کے 100سے زائد دیہات متاثر
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) در یا ئے جہلم میں طغیا نی سے ضلع سرگودہا کے 100سے زا ئد دیہات متاثر ہوئے ہیں گنے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سلانوا لی سا ہیوال بھیر ہ اور شاہپور سمیت کئی علاقوں کے مکین نقل مکانی کر چکے ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ ا س طغیا نی کے باعث گنے کی فصل کو شد ید نقصان پہنچا ہے اور گھر بار ما ل مو یشی سیلاب سے شد ید متاثر ہو ئے ہیں انتظا میہ کی جانب سے بروقت فلڈ وارننگ جا ر ی ہونے کے با عث طغیا نی سے بچا ئو کیلئے لوگوں نے اقدا ما ت شروع کیے ہو ئے ہیں ا س وقت در یا ئے جہلم میں طغیا نی کے باعث سرگودہا کی تحصیل سلانوالی بھیرہ ساہیوا ل اور شاہپور کے 100سے زیا د ہ دیہا ت ز یر آ ب چکے ہیں مکینوں نے وز یر اعلی پنجا ب سے امد اد ی کا روا ئیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں