/انتظامیہ اور صوبائی وزیر کے مابین فراہم شدہ بیس کروڑ ے فنڈز کا استعمال ابتدا ء میں ہی متنازعہ بن کر رہ گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) انتظامیہ اور صوبائی وزیر کے مابین حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بیس کروڑ روپے کے فنڈز کا استعمال ابتدا ء میں ہی متنازعہ بن کر رہ گیا، صوبائی وزیر کی مخالفت کے باوجود انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کیلئے بیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر رکھے ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی جانب سے حکومت کو گزشتہ ماہ سفارشات بھجوائی تھیں کہ شہر میںسیوریج،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں،اور سرگودھا میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی فی الوقت ضرورت نہیں، انہوں نے متذکرہ فنڈز شہر میں بنیادی سہولیات کی سکیموں پر خرچ کرنے کی استدعا بھی کی جس پر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ، دوسری جانب انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کی فیزبیلٹی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو آئندہ چند رو ز تک حکومت کو ارسال کر دی جائے گی اس رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنرآفس کی مین ڈبل سٹوری بلڈنگ،ڈبل سٹوری ریسٹ ہائوس،پارکنگ شیڈسمیت مختلف شعبوں کیلئے کمروں کی تعمیر پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں