سرگودھا ، چاروں اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی مانیٹرننگ کا عمل شروع کردیا

ڈیلرز کو زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے باز و ممنوع رہنے اور ریٹس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا حکم

اتوار 28 نومبر 2021 16:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی مانیٹرننگ کا عمل شروع کرتے ہوئے ڈیلرز کو زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے باز و ممنوع رہنے اور ریٹس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ضلعی دفاتر میں شکایات سیل قائم کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ اندرون شہر مختلف مقامات پر کھاد کے گوداموں کا معائنہ کیا اور موجود سٹاک کو چیک کر کے آمد و فروخت کے ریکارڈ کا جائز لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ کی وصولی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس لئے تمام ڈیلرز دوکانات کے باہر ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

انہوں نے حکم دیا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رہیں۔ اس میں کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات سیل قائم کر کے فون نمبر 920224-0454 ، 920226-0454 پرکھاد کی عدم فراہمی اورزائد نرخوں پر فروخت یا ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں