سرگودھا،ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 5 فروری 2022 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے دو کو تشویشناک میں ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں خوشاب محلہ حسین آباد میں 12 سالہ لڑکا محمد پتنگ بازی کرتے ہوئے مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔سرگودھا میانوالی روڈ پرہڈالی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 57 سالہ محمد اعجازشدید زخمی ہو گیا۔جبکہ چک 47 ایم بی میں دو افراد امام بخش اور بشارت حسین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور دونون زخمی ہو گئے۔ان واقعات کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے دو افراد کو تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں