دو موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

منگل 26 جولائی 2022 15:05

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2022ء) سرگودھا کے سلانوالی فروقہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کی نواحی سلانوالی میں فروقہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 32 سالہ شخص محمد عثمان ولد محمد اسلم سکنہ فاروقہ جوکہ پی اے ایف میں ملازم تھاموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

محمد عثمان ولد محمد اسلم سکنہ فروقہ جوکہ موٹر سائیکل پر سلانوالی جا رہا تھا کہ دار ارقم سکول کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتارموٹر سائیکل سے ٹکر اگئی۔ جس کے نتیجے میں محمد عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پرسوار نظام علی عمر16سال اورمحمد وسیم اخترجس کی عمر18سال تھی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور تھانہ سلانوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اور ر زخمیوں کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے محمدوسیم اختر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں