صدر سرکل پولیس کی کارروائی ،3 خطر ناک ڈکیت گرفتار

پیر 22 اکتوبر 2018 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے 3 رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی ہے ،تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوئے تین رکنی گروہ بلال ، عمر اور کاشف ندیم کو گر فتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈکیتی کی دو وارداتوں میں لو ٹا جانیوالا گیارہ لاکھ روپے سے زائد کا سامان برآمد کر لیا، سب ڈویژنل پولیس آفیسر(ڈی ایس پی )صدر سرکل طاہر گجر کا کہنا ہے کہ گروہ کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں