چوری ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سرگودھا میں چوری ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے قیمتی سامان‘ نقدی و دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ سیٹلائٹ ٹائون بلاکXمیں شیخ عرفان ظہور کی دُکان کے تالے توڑ کر کمپیوٹر ‘ نقدی اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئی جبکہ حسن آباد کے رہائشی فرحان سعید کو ملزم ثمر شہزاد نے 26لاکھ 8ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

تکڑانی کے علاقہ میں محمد عمران نامی شخص نے بتایا کہ وہ نجی کمپنی کا سیکورٹی سپروائزر ہے ملزم زاہد اور اعجاز نے لاکھوں روپے مالیت کی 8بیٹریاں چوری کر لی ہیں۔106شمالی میں 2مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو رومال سونگھا کر بیہوش کیا اور وًہاں سے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی۔موضع لک میں جاوید خان نامی شخص سے 3افراد نے نقدی موبائل و دیگر اشیاء لوٹ لی۔119جنوبی کے قریب احمد حمید سے 2ملزمان نے 50ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور اِس دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر اُسے شدید زخمی بھی کر دیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں