شیخ نعیم احمد طاہر کو سرگودھا یونین آف جرنلسٹ کا سنئیر نائب صدر منتخب کر دیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سرگودھا میں مقامی صحافی شیخ نعیم احمد طاہر کو سرگودھا یونین آف جرنلسٹ کا سنئیر نائب صدر منتخب کر دیا گیا جس کی منظوری جنرل باڈی کے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں تنظیم کو فعال اور ممبران کو متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے لئے اہم فیصلے کئے گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این این آئی کے ڈسٹرکٹ انچارج شیخ نعیم طاہر سرگودھا پریس کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں