سرگودھا ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے 50 سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے مبھارے خان کا 50 سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا جس کی معیت ضروری کارروائی کرتے ہوئے نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مبھارے خان کا 50 سالہ رحمت اللہ اڈا پر کھڑا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر رحمت اللہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں