سرگودھا ، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے 12 رکشے انتظامیہ کے حوالے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ کی معاونت سے 12 رکشے اپنی مدد آپ کے تحت دے رہے ہیں تاکہ علاقہ کو گندگی سے پاک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف علاقہ کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کا حل اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ہم نے علاقہ میں بابو پانی سکیم شروع کی، اس کے علاوہ حلقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کی تعمیر اور محلوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کیاریاں بنائیں جس سے علاقہ خوبصورت نظر آنے لگا ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے جبکہ مزید اقدامات کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں