رجسٹری برانچ میں عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات

پیر 21 اکتوبر 2019 15:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر رجسٹری برانچ میں عوامی شکایت کے ازالہ کے لئے عملہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ریونیو کے عملہ نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا شروع کردی ہیں جس سے ریونیو سے متعلقہ شکایات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ ریونیو سرگودھا کے ترجمان نے بتایا کہ رجسٹری برانچ میں عوامی سہولت کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے گئے ہیں کسی بھی سائل کو کسی قسم کی شکایت ہو تو متعلقہ رجسٹری محرر سے رابطہ کرے اس کی شکایت کا ازالہ فوری کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ برانچ میں پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر کام جاری ہے سائلین کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کریں ان کی شکایت کا فوری ازالہ کردیا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں