سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مسلم دوشیزہ نے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مسلم دوشیزہ نے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا جسے عالم دین کلمہ طیبہ پڑھا کر اسے اسلام کے مطابق باپردہ زندگی کی تبلغ کی جسے قبول کر دوشیزہ نے تبلغ اسلام اور دین اسلامی کی تعلیم لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سلانولی روڈ رضا ٹاون کی دوشیزہ سلطانہ اعجاز مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو ہو کر دعوت دین کو قبول کر لیا اور مقامی مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ میں قاضی نگاہ مصطفی'چشتی کے روبرو مزہب عسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کرلیا۔

جس پر گواہان محمد ارشد اور قاری محمد اعجاز سمیت موجود افراد نے دوشیزہ کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس کا اسلامی نام سلطانہ زہرا رکھ دیا اس موقع پر علمائ نینومسلم دوشیزہ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق با اثر زندگی کے بارے درس دیا جسے قبول کرتے ہوئے دوشیزہ نے تبلیغ دین اور دین اسلامی کی تعلیم لینے کے عزم کا اظہار کیا اور آخر میں ایمان کی استقامت کی لئے دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں