سرگودھا،ٹریفک کے تین مختلف حادثات ،تیسری جماعت کا طالبعلم اور نوجوان جاںبحق ،پانچ افراد زخمی

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں تیسری جماعت کا طالب علم اور نوجوان جاںبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ کے موضع ذمے والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر میں 30 سالہ نوجوان جانبحق ہو گیا۔اس سے قبل بھکر کے علاقہ داجل کے قریب ڈیرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ تیسری جماعت کا طالب علم شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا جبکہ سرگودھا میانوالی روڈ پر مٹھہ ٹوانہ کے علاقہ بوتالہ کیقریب ٹرالراورکوسٹر کے تصادم میں ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں