یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کل پورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

منگل 25 جنوری 2022 12:18

․سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی کل 22 جمادی الثانی 26 جنوری یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق پورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا جس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مزہبی حلقوں نے جلوس نکال کر اس دن کو سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کا مطالبہ کر دیا۔جبکہ آج مقامی علمائ کی قیادت میں بڑا جلوس نکالا جائے گا اور اس دن کی مناسبت سے مساجد میں سیرت صدیق اکبر کے موضوع پر سیمینار،کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے سرگودھا کا مرکزی جلوس مرکزی عید گاہ سے آغاز پزیر ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہو گا۔

زرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبر 22 جمادی الثانی 26 جنوری پورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مساجد میں سیرت صدیق اکبر کے موضوع پر سیمینار،کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے جبکہ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام جلوس نکال کر اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے علماء نے یہ دن سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کا مطالبہ کیا جبکہ آج مرکزی جلوس عید گاہ سے آغاز پزیر ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہو گا جس کی قیادت مقامی علماء کرام کریں گے اور یوم ابوبکر صدیق کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے اس دن کو سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کا اعلان کرنے کے مطالبہ پر زور دیں گے۔

اس جلوس کے انتظامات کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ اس دن کو پورے عقیدت واحترام سے منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی سیرت اور ان کے دور حکومت سے نونہالان وظن کو روشناس کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں