ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا شاہ پور جیل کا اچانک معائنہ،3حوالاتی رہا

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

سرگودھا۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا افضال فہیم نے ڈسٹرکٹ جیل تحصیل شاہ پور کا اچانک معائنہ کیا ۔ اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ سیف اللہ گوند ل ، ڈپٹی سپریٹنڈینٹ آصف ممتاز لک اور دیگر جیل حکام موجود تھے ۔ انہوںنے مختلف بارکوں کا معائنہ کیا اورقیدیوں اور حوالاتیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے نوعمر قیدیوں اور خواتین کی بارکوں کابھی معائنہ کیا اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوںنے خصوصی طورپر جیل کچن جاکر کے قیدیوں کو دیاجانے والا کھانا خود کھا کر چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔اس سلسلہ میں انہوںنے معمولی نوعیت کے مقدمات میں بند حوالاتیوں جن میں محمد ظفر ، محمد خان اورمحمد معروف کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں