حضرت اِمام حسینؓ کی عظیم قربانی نے اِسلام کو زندہ کیا،پیر فاروق بہائو الحق

منگل 18 ستمبر 2018 18:32

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما پیر فاروق بہائو الحق شاہ نے کہا ہے کہ نواسہِ رُسول ؐ حضرت اِمام حسینؓ کی عظیم قربانی نے اِسلام کو زندہ کیا، محرم الحرام میں امن وامان کے لیے تمام طبقات کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم رواداری سے امن کی فضا کو قائم رکھیں،محرم الحرام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، نواسہِ رسولؐ جگر گوشہ بتولؓ اِمام حسینؓ نے دِین کی آبیاری کے لیے جو قربانیاں دیں اِس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، نواسہِ رُسولؐ دِین حق پر ڈٹے رہے ،جان تو پیش کر دی لیکن سر نہیں جھکایا،اُنہوں نے کہاآج ہم دِین کا راستہ بھول گئے ہیں‘ محرم الحرام میں فرقہ واریت سے گریز کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں