عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 663عزداری جلوس برآمد ہوں گے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 19 ستمبر 2018 18:42

سرگودھا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 663عزداری جلوس برآمد ہوں گے۔ جن میں اے کیٹیگری کے 95،بی کیٹیگری کے 92اور سی کیٹیگری کے 476جلوس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2436مجالس منعقدہونگی جن میں سے اے کیٹیگری کی 166،بی کیٹیگری 116اور سی کیٹیگری کی 2154مجالس شامل ہیں۔

ضلع بھر میں محرم الحرام میںڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ نو تحصیل ہسپتال ،12آر ایچ سی اور 132بی ایچ یوز میں عزاداروں کیلئے طبی سہولیات دستیا ب ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ان مراکز پر ڈاکٹروعملہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک جبکہ تحصیل ہسپتالوںمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ مجالس اور عزاداری جلوس کیلئے 235ڈاکٹر ز 1885پیرا میڈیکل سٹاف فرائض ادا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ریسکیو 1122کی 19ایمولینس،50موٹر سائیکل‘ دو ریسکیو گاڑیا ں اور محکمہ سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل سکواڈ اور رضا کار بھی ہائی الرٹ رہیں گے۔ سول ڈیفنس کے 110بلدیہ کے 1425واپڈا کے 25،پی ٹی سی ایل کے 22ریسکیو کے 330اور ریونیو کے 450اہلکار وں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ضلع میں گیارہ علماء کی زبان بندی ‘ 25 کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ضلع بھر کے 95 جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ آرمی کی تین کمپنیاں طلب کی گئی ہیں جن میں ایک کوٹمومن اور ایک ساہیوال میں فرائض ادا کر رہی ہے جبکہ ایک کمپنی گریژن میں الرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں