جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا میں ہونیوالے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف

چند ماہ میں نقائص سامنے آنے پر جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ پھٹ پڑی، ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا جسکے مطابق معاہدے کے مطابق تمام فنڈز جاری کر کے ٹھیکیداروں کو تو دیئے جا چکے ہیں مگر جنرل بس اسٹینڈ کو ابھی تک پانی کی سپلائی شروع نہیں ہو سکی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا میں ہونیوالے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف، چند ماہ میں نقائص سامنے آنے پر جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ پھٹ پڑی، ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا جسکے مطابق معاہدے کے مطابق تمام فنڈز جاری کر کے ٹھیکیداروں کو تو دیئے جا چکے ہیں مگر جنرل بس اسٹینڈ کو ابھی تک پانی کی سپلائی شروع نہیں ہو سکی جبکہ بچھائی گئی لائینیں استعمال سے قبل ہی متعدد جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر لیکج کا باعث بن رہی ہیں، اسی طرح ڈسپوزل ورکس کی تعمیر کا کابھی ادھورا پڑا ہے ،فیز ون اور ٹو میں افسران بالا کو ایک نمبر ٹف ٹائل چیک کروا کر ناقص اور مقامی ٹف ٹائل استعمال کی گئی جسکا لیول درست نہیں اور یہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر بیٹھ گئی ہے ، تعمیر ہونیوالی15عددپبلک ٹائلٹ میں پانی کی موٹراور بور چند روز بھی نہ چل سکا، اور ان میں بجلی کی فیٹنگ بھی انتہائی ناقص ہے ، سکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں غیر معیاری نکلے جو کچھ دیر تک چلنے کے بعد بند ہو جاتے ہیں،یہ بھی آگاہ کیا کہ قبل ازیں بھی نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی مگر اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے اور ادھورا کام انتہائی سست روی کا شکار ہونے سے گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر اور مسافروں کو مشکلات در پیش ہیں ، مراسلہ میں جنرل بس اسٹینڈ میں کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں