محکمہ صحت سرگودھا کے بنیادی مراکز میں ضروری ادویات کی فوری فراہمی کیلئے اقدامات تیز

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت سرگودھا کے بنیادی مراکز میں ضروری ادویات کی فوری فراہمی کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کی نئی صحت پالیسی کے تحت صحت کی تمام ضروریات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ سرگودھا کے تمام بنیادی مراکز سے دیگر ادویات سمیت نہایت ضروری ادویات کی یقینی فراہمی کی ترسیل کو تیز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں بنیادی مراکز صحت میں 38 ضروری ادویات جبکہ 24/7 کے بنیادی مراکز میں 50 ضروری ادویات کی فوری فراہمی کرنے کے اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے، اسی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹرکی سطح پر بھی ضروری ادویات کی فراہمی کی مرمت کو 70 سے 80 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ان تمام ضروری ادویات کی فراہمی سے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد اور ایمر جنسی ادویات موقع پر ہی فراہم ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں