سرگودھا ، محکمہ صحت میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سابقہ ادوار میں ہسپتالوں کی تزئین و آرائش تعمیر و مرمت، مشینری، ادویات کی خریداری سمیت دیگر معاملات میں گھپلے پائے گئے ہیں جن کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو متحرک کردیا گیا ہے کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات کا خصوصی آڈٹ بھی کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں