سرگودھا: حساس ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ویجیلنس رپورٹس پر ایکشن نہ لینے کا معاملہ

چیف ڈر گ انسپکٹر پنجاب کا برہمی کا اظہار ،ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) چیف ڈر گ انسپکٹر پنجاب نے حساس ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ویجیلنس رپورٹس پر ایکشن نہ لینے کی پاداش میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے، ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے گزشتہ سال کے دوران شہر سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر 156عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس گھنائونے کام میں ملوث مالکان و افراد کے کوائف بھی ارسال کئے تھے،مگر ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے محض چند ایک غیر قانونی کلینکس اور سٹور سیل کر کے خاموشی اختیار کر لی ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی اس دورانیہ میں بار بار ہدایات اور وارننگ جاری کرتے رہے ،جبکہ ڈرگ انسپکٹرز کے کانوں جوں تک نہ رینگی اور عطائیوں کی ایک بڑی تعداد بدستور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز چیف ڈرگ انسپکٹرنے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈرگ انسپکٹرز کو کارکردگی بہتر بنانے اور کریک ڈائون کی ہدایت کی اور اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ کو بھی آگاہ کیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں