[سرگودھا میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر

ژ*سرگودھا وارڈنز اور میئر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف بازاروں میں چنگ چی رکشائوں کے داخلے پر پابندی کے بورڈز لگائے گئے مگر ان بازاروں میں سب سے زیادہ چنگ چی رکشہ کے اسٹینڈز دیکھنے میں آئے ہیں

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

wسرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) سرگودھا وارڈنز اور میئر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف بازاروں میں چنگ چی رکشائوں کے داخلے پر پابندی کے بورڈز لگائے گئے مگر ان بازاروں میں سب سے زیادہ چنگ چی رکشہ کے اسٹینڈز دیکھنے میں آئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرگودھا میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے کچہری بازار، آزاد روڈ، فیصل بازار، سٹی روڈ سمیت مختلف بازاروں کے داخلی پوائنٹ پر میئر سرگودھا اور وارڈنز کی جانب سے بڑے بڑے بورڈز آویزاں کئے گئے کہ ان بازاروں میں چنگ چی رکشائوں کے داخلے پر پابندی ہے مگر رکشہ ڈرائیوروں نے یہ پابندی ٹائروں تلے روندتے ہوئے ان بازاروں میں نہ صرف داخلے کو جاری رکھا بلکہ ان بازاروں میں سٹینڈ بناکر انتظامیہ کا منہ چڑایا ہے ان بازاروں میں بڑی تعداد میں چنگ چی رکشہ دن بھر کھڑے رہتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں