سرگودھا،شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث حادثات میں اضافہ باعث تشویش بننے لگا

لگ بھگ 22سو سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور ان گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے

بدھ 24 اپریل 2019 22:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث حادثات میں اضافہ باعث تشویش بننے لگا،بتایا جاتا ہے کہ لگ بھگ 22سو سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور ان گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے میئر بلدیہ سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مین شاہرائوں اور خصوصاً گلی محلوں میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھوانے کیلئے فوری اقدامات کریں شہریوں کا کہنا ہے کہ گٹروں کے ڈھکن یا تو سینٹری ورکرز غائب کرتے ہیں یا پھر نشئی گٹر کے ڈھکن اٹھا کر اسے توڑ کر اس میں سے لوہا نکال کر فروخت کردیتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے بلدیہ سرگودھا کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں