سرگودھا :ہائوسنگ سکیم ماڈل ٹائون کو پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے آباد کرنے کا پلان بھی ٹھپ

ہفتہ 22 فروری 2020 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) بدعنوانیوں کی نظر ہو کر فلاپ ہونیوالی ہائوسنگ سکیم ماڈل ٹائون کو پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے آباد کرنے کیلئے اقدامات بھی ٹھپ ہو گئے ،تفصیل کیمطابق امپروومنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاہور روڈ پر تیس سال قبل ماڈل ٹائون کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس ضمن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی کی گئی، مگریہ ہائوسنگ سکیم مناسب ڈویلپمنٹ نہ ہونے اور مبینہ کرپشن کی وجہ سے ابھی تک ویران پڑی ہے ، جبکہ مختصر ترقیاتی کام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، موجودہ ضلعی انتظامیہ نے اس ہائوسنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے اقدامات کا فیصلہ کیا تھا ،ابتدائی طور پر ہائوسنگ سکیم کو مثالی بنانے کیلئے ایک ارب روپے کا تخمینہ لگاتے ہوئے خالی پلاٹ نیلام کرنے کا پروگرام بھی ترتیب دیا مگر مختلف رکاوٹوں اور پلاٹوں کی ایک سے زائد ناموں پر الاٹمنٹ سمیت دیگر امور کے باعث یہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا اور الاٹیوں جو کہ اس ہائوسنگ سکیم کے فعال ہونے کے منتظر ہیں ایک مرتبہ پھر ناامید ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں