ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپوں کے سٹاک او رقیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

ہفتہ 6 جون 2020 16:52

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کااوگر ا کی طرف سے کوٹہ مقرر ہے اور کساد بازاری کے باعث پٹرول پمپوںکو کم مقدار میں پٹرول فراہم ہورہا ہے جبکہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ٹریفک رواں ہونے کے سبب طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔پٹرول پمپوں کے پاس گذشتہ چند ماہ کے دوران کھپت میںکمی رہی اور انہوں نے مطلوبہ کوٹہ سے کم پٹرول ذخیرہ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نظر رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے کوٹہ او رسپلائی کو بحال کرانے کی سرتوڑکوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس او کے علاوہ دیگر نجی سپلائی کمپنیاں مختص کوٹہ سے کم مقدار میں پٹرول فراہم کررہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دشواری نظر آرہی ہے تاہم پی ایس او اپنے پٹرول پمپوں کو کوٹہ سے کہیں زیادہ پٹرول فراہم کر رہاہے تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایاجاسکے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپوں کے سٹاک او رقیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج ہفتہ کے روز ضلع کے پٹرول پمپوں کو 5لاکھ 35 ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا گیاہے جو گذشتہ روز کی نسبت 2 لاکھ لیٹر زیادہ ہے جو ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہفتہ کے روز پی ایس او نے 3 لاکھ 60 ہزار ‘ شیل نے 35ہزار ‘ ٹوٹل نے 72 ہزار ‘ ہسکول نے 20ہزار جبکہ اٹک پٹرولیم نے 48ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا ۔انہوں نے عزم کا اظہا رکیا کہ آئندہ ہفتے سپلائی چین میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول کی موجودگی کے باوجود شہریوں کو پٹرول فراہم نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کریں جبکہ سرکاری نرخ کو بھی یقینی بنایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں