سرگودھا شہر میں انسداد ڈینگی ٹیم نے ذمہ دار ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سرگودھا شہر میں انسداد ڈینگی ٹیم نے زمہ دار ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا اور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کا کام شروع کر دیا۔ زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ مے فیلڈ میں نکل کر رہائشی علاقوں میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کے ٹرسٹ ہسپتال چاندنی چوک میں لاروا ملنے پر ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی سستی کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صفائی کاخاص خیال رکھیں ۔ کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھر یا کاروباری مرکز کی حدود سے لاروا پایا گیا تو اس کے مالک کو فوری گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں