ریسکیو 1122سرگودہاکے زیرِاہتمام نجی کالج میں"پاکستان لائف سیور پروگرام" کے تحت ٹریننگ کا انعقاد

جمعرات 19 مئی 2022 23:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ریسکیو 1122سرگودہاکے زیرِاہتمام نجی کالج میں"پاکستان لائف سیور پروگرام" کے تحت ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ میں طلباء کو سی ـپی ـآر ، دل اور سانس کو مصنوعی طریقے سے چلانے کا عمل اور زیادہ خون بہنے کو کیسے روکا جا سکتا ہے وغیرہ کی ٹریننگ کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کا مقصد پاکستان میں اموات کی شرح کو کم کرنا ہے ٹریننگ کے اختتام پر عملی مشق بھی کروائی گئی اور طلباء کا سکل ٹیسٹ بھی لیا گیا اور ان کو ٹریننگ کا مقصد سمجھایا گیا کہ ایمرجنسی کی صورت میں بغیر وقت ضائع کیے مریض کو ابتدائی طبی امداد دینا شروع کریں۔

کالج کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر فرد کو ہونی چاہیے کہ کسی بھی جگہ پر اگر ایمرجنسی پیش آئے تو وہ اس جگہ پر مریض کی مدد کرے تاکہ پاکستان میں شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں