سرگودھا میں نامعلوم افراد نے قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال لیں

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سرگودھا میں تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی واقعہ سامنے آیا ہے علاقہ مکین کے مطابق موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کی گئی، گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی قبریں کھودیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکین کے مطابق نامعلوم افراد قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے۔پولیس کے مطابق 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں