کمشنر سرگودھا نے شہر میں قیام پاکستان کی بلڈنگز کو نقشہ جات نہ ہونے پر سیل کر دیا

پیر 22 اپریل 2024 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) میونسپل کارپوریشن نے کمشنر سرگودھا نے شہر میں قیام پاکستان کی بلڈنگز کو نقشہ جات نہ ہونے پر سیل کر دیا اور کچہری بازار میں سرکاری فٹ پاتھ کی تعمیر کے واجبات کی ریکوری کے لئے ادائیگی نوٹس جاری کر دیئے جس پر دوکانداروں نے سیلیں توڑ کر اور فٹ پاتھ کے واجبات دینے سے انکار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کے حکم پر نقشہ برانچ عملہ نے قیام پاکستان سے قبل تعمیر بلڈنگز کو نقشہ جات نہ ہونے پر سیل کر دیا اور کچہری بازار میں خوبصورت فٹ پاتھوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائیل کے فٹ پاتھ سرکاری طور تعمیر کرتے ہوئے دوکانداروں کو 25 ہزار سے 70 ہزار تک کے واجبات ادائیگی نوٹس جاری کر دیئے جس پر دوکانداروں نے سیلیں توڑ کر اور واجبات دینے سے انکار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کر دیا جس پر افسران نے قانونی کاروائی کے لئے مشاورت شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں