سیاست کونفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

پیر 22 اپریل 2024 16:43

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ سیاست کونفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تشدد کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا مثبت رویوں کو فروغ دےکر ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی ملک بھر کے مختلف حلقوں سے کامیابی عوام کا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے،آنے والا وقت بھی مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں