سرگودھا، محبت کی شادی سے انکارپرنوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 22 اپریل 2024 18:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) تھانہ سلانوالی کے نواحی چک نمبری 128شمالی میں والدین کی جانب سے محبت کی شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل سلانوالی کے نواحی چک نمبری 128شمالی کے رہائشی ثمر حیات نے والدین سے پسند کی شادی کرنے کا کہا جوکہ والدین نے منع کردیا جس پر نوجوان ثمر حیات نے گھرمیں جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ثمر حیات کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ سلانوالی نے نعش کو پوسٹمارٹم اورقانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں