ریسکیو1122کے زیرِ اہتمام ضلع بھرمیں ’’زمین کا عالمی دن ‘‘بھر پور انداز میں منایاگیا

پیر 22 اپریل 2024 18:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرمظہرشاہ کے زیرنگرانی ضلع بھرمیں زمین کا عالمی دن بھر پور انداز میں منایاگیا۔ ضلع سرگودھاکی چھ تحصیلوں شاہ پور، سلانوالی، بھلوال، بھیرہ، کوٹمومن اورتحصیل ساہیوال میں زمین کا عالمی دن بھرپوراندازمیں منایاگیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے ضلعی ریسکیوسٹیشن سے ریلی نکالی گئی،جس میں ریسکیوافسران،ریسکیورز،ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سمیت ریسکیوسکاؤٹس اوررضاکاروں نے شرکت کی۔

تمام شرکا نے شجرکاری کرنے،زمین کو صاف ستھرارکھنے،روزانہ کی بنیادپرزمین اورپودوں کی حفاظت کے آگہی بینرزاُٹھارکھے تھے۔ اسی طرح ریسکیوسٹیشنز،ایمرجنسی گاڑیوں اوراہم چوراہوں پر آ گہی بینرزآویزاں کئے گئے اور لوگوں میں اس دن کے حوالے سے لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔ کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزنے مختلف سکولز اورکالجزمیں ورکشاپس کا اہتمام کیا اورپودے لگائے۔آخرمیں ملک کو سرسبزبنانے اوراس کی حفاظت کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں