ڈی پی اوسرگودھا کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی (آپریشن)لاہور تعینات کر دیا گیا

پیر 22 اپریل 2024 18:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد فیصل کامران کو تبدیل کرکے بطور ِڈپٹی انسپکٹر جنرل(آپریشن)لاہور تعینات کر دیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے اُن کی بطور ِڈپٹی انسپکٹر جنرل(آپریشن) نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنی سرگودھا میں تعیناتی کے دوران بہترانداز سے رہنمائی پر آرپی اوکاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آر پی اوشارق کمال صدیقی کی جانب سے ڈی پی او محمد فیصل کامران کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں