ٹی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کی ایمرجنسی ،دیگر وارڈز کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

بدھ 24 اپریل 2024 13:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کی تعمیر و مرمت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی فلاحی کاموں میں آگے آنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام کریں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں جس کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں