پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیو ٹ سرگودھا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

بدھ 24 اپریل 2024 17:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پرنسپل انجینئر افتخار احمد تھے ۔ تقریب میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کے حامل عملے کے ارکان کو تعریفی سرٹیفکیٹ،شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل نے کالج کے ٹیپو ہاسٹل میں نمایاں کارکردگی اور ذمہ داری کو احسن انداز میں سر انجام دینے پرہاسٹل وراڈن شاہد غنی، ڈپٹی وارڈن چوہدری عدنان جاوید،چیف آڈٹ شہزاد کو یاد گاری شیلڈز، اعزازی سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات سے نوازا۔

پرنسپل نے کہا کہ ایسے لوگ کسی بھی ادارے کا بہترین سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ایسے محنتی اور مخلص لوگوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں