سرگودھا، محکمہ صحت کے ورکرز کے لگائے گے غلط حفاظتی انجکشن کے باعث تین ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ صحت کے ورکرز کے لگائے گے غلط حفاظتی انجکشن کے باعث تین ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔جس کی اس طرح حفاظتی ٹیکہ سے بچے موت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام نے فوری تحقیقات کا حکم دے کر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں میں محکمہ صحت کے ورکرز نے قاری سعید اللہ قاسمی کے تین ماہ کے بیٹے عکرمہ سعید کو غلط جفاظتی انجکشن لگایا جس کے باعث بچہ قے اور پیپحش کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

جس کی اس طرح حفاظتی ٹیکہ سے موت کا نوٹس لیتے ہوئیسی ای او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف نے فوری تحقیقات کا حکم دے کر ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی ڈی ایچ او(ایچ آر ایم اینڈایم آ ئی آیس)کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو انکوائری رپورٹ مکمل کر کے سی او ہیلتھ کو دے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں