عالمی یوم مزدور پر سرگودھا میں ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا، واپڈا مزدور یونین کی تیاریاں شروع

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) عالمی یوم مزدور پر یکم مئی کو ملک بھر کی طرح سرگودھا میں ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے واپڈا مزدور یونین نے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم مئی عالمی یوم مزدور پوری دنیا میں منائے گا اور ملک بھر کی طرح سرگودھا میں مزدور ریلی اور سیمینار منعقد کیا جائے گا جس کی تیاری میں واپڈا مزدور یونین کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ یک مئی مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔یاد رہے کہ یکم مئی کو عام تعطیل ہو گی اور مزدور ہر سال کی طرح امسال مزدور ریلی نکال کر اپنے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں