یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ابلاغیات کے زیرِ اہتمام مکالماتی نشست کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 20:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ابلاغیات کے زیرِ اہتمام عالمی معلوماتی اور تصوراتی جنگ کے درمیان ابلاغی تحقیق کے ارتقا پرمکالماتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل، انچارج شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر مدثر حسین شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ کوثر، اسسٹنٹ پروفیسر نعمان یاسر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مکالماتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض نے اس بات کا گہرائی سے تجزیہ پیش کیا کہ برسرِ اقتدار طبقات جعلی معلومات کیوں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور عوامی رائے حکومتی پالیسیز پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہےاسلئے اشرافیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ معلومات کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں