ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کاگورنمنٹ جامع ہا ئی سکول کے طلباء کیلئے لیکچر کا اہتمام

منگل 30 اپریل 2024 22:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی ایس پی ٹریفک سرگودہا محمدیوسف چیمہ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے گورنمنٹ جامع ہا ئی سکول کے طلباء کوڈرائیونگ لائسنس، روڈ سیفٹی اور روڈ سینس سے متعلق لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کو موٹر سائیکل کی سواری سے قبل ہیلمٹ کی افادیت اور روڈ سینس سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لنک روڈ پر بلائینڈ سپاٹ سے متعلق اندھا موڑ گندا موڑ کا کلیہ بیان کیا۔مزید لنک روڈ سے ہائی وے پر آنے کے اصول بتائے اور صبروتحمل سے ڈرائیونگ کی تاکید کی۔ ٹریفک یونٹ نے لائسنس سے متعلق آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کی طرف سے دی گئیں آن لائن سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اٹھارہ سال کے طلبا کو جلد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنوانے کی تاکید کی۔ بعدازاں انہوں نے ٹریفک سے متعلق طلبا کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں