سرگودھا میں مزدوروں کا عالمی دن روائتی جوش وخروش سے منایا گیا

حلال کا ایک لقمہ حرام کے ہزاروں لقموں سے بہتر ہے، محنت سے سب کچھ ممکن ہے

بدھ 1 مئی 2024 13:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سرگودھا میں مزدوروں کا عالمی دن روائتی جوش وخروش سے منایا گیا جنہوں مزدروں نے اپنی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ریلی نکالی اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔زرائع کے مطابق مزدروں کے عالمی دن کے موقع پر واپڈا ملازمین نے ریلی نکال کر اپنی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ اس دن کی مناسبت سے تصویری نمائش کا افتتاح پرو وائس چانسلر سرگودھایونیورسٹی ڈاکٹر میاں غلام یاسین کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 50 طلبہ نے تصویری نمائش کے زریعے محنت کشوں کی زندگی، ان کی جانفشانی،عزم و ہمت اور حوصلے کی عکاسی کی اورپیغام دیا کہ طبقاتی تقسیم کو ختم کرتے ہوئے مزدروں کومعقول معاوضہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام دے رہی ہے کہ حلال کا ایک لقمہ حرام کے ہزاروں لقموں سے بہتر ہے، محنت سے سب کچھ ممکن ہے اور ہمیں محنت کشوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔اس حوالہ سے مقررین نیکہا کہ مزدوروں کا عالمی دن قومی ترقی میں مزدوروں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کی آواز بنیں اورکام کرنے کے بہتر حالات، منصفانہ اجرت اور دیگر حقوق فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں