سرگودھا، بوسیدہ مکان کی چھت سے لٹکتی 16 سالہ مقتول بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد

بدھ 1 مئی 2024 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سرگودھا میں بوسیدہ مکان کی چھت سے لٹکتی 16 سالہ مقتول بچے کی نعش کوپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا جو عید الفطر کے تیسرے روز سے لاپتہ اور ورثاء تلاش میں تھے جنہوں نے ملنے والی نعش کو شناخت کر لیا جو بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے گرد میں لپٹ کر ناقابل شناخت ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے علاقہ ظہور حیات کالونی میں ایک عرصہ سے بند بوسیدہ مکان میں چھت سے پھندا لگی لٹکتی 16 سالہ بچے کی نعش کو تھانہ بھلوال پولیس نے برآمد کر کے شناخت ہو جانے پر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیا جن میں حیات پور کے شیر خان نے بتایا کہ اس کا 16 سالہ بھائی دولت خان عید کے تیسرے روز 12 اپریل کو دوپہر 3 بجے سے لاپتہ تھا جس کی اطلاع پولیس کو کر کے تلاش جاری تھی کہ بوسیدہ مکان سے پرانی نعش کے ملنے کی اطلاع پر اپنے بھائی دولت خان کی نعش کو شناخت کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں