سرگودہا، محکمہ ریلوے کے ساندل ایکسپریس کو ترجیحی بنیادوں پر چلانے کیلئے اقدامات شروع

پیر 13 مئی 2024 13:07

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) محکمہ ریلوے نے کورونا کے دوران بند ہونے والی 139اپ 140ڈاؤن ساندل ایکسپریس کو ترجیحی بنیادوں پر چلانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کی جانب سے 7مئی کو لیٹر جاری کیا گیا جس میں چیف کمرشل مینجر قرۃ العین حیدر نے کہا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اس ٹرین کو شروع کیاجائے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔کورونا کے دوران اس ٹرین کو بند کیا گیا تھا اب اس ٹرین کے اجرا کےلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جلد سرگودھا براستہ سلانوالی اور جھنگ ملتان کے درمیان اس ٹرین کا اجرا کردیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں