ڈی پی او سرگودھا کا جوڈیشل کمپلیکس اور بخشی خانہ کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 14:49

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے جوڈیشل کمپلیکس اور بخشی خانہ کا دورہ کیا.اُنہوں نے جوڈیشل کمپلیکس اوربخشی خانہ کی سکیورٹی و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے انچارج جوڈیشل کمپلیکس اور انچارج بخشی خانہ کو حوالاتی اور قیدیوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش ِنظر بخشی خانہ میں پنکھوں اور کولر کو چالو حالت میں رکھاجائے۔ ڈی پی اونے کہاکہ انتہائی محتاط ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رُونما نہ ہو۔ڈی پی اونے انچارج جوڈیشل کمپلیکس کوہدایت کی کہ کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام اشخاص کی تلاشی لی جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس اور بخشی خانہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں