ریجن بھرمیں اب تک 74 پولیس جانبازوں کو غازی کا درجہ دیا جا چکا ہے،ایس پی آرآئی بی

پیر 13 مئی 2024 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کو غازی کا درجہ دینے کے لیے ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب کی زیرِصدارت اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں ریجن کے تینوں اضلاع خوشاب، میانوالی اوربھکرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز،ڈی پی اوسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی،ایس پی ہیڈکوارٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تھانہ صدر کے علاقہ میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد علی کو غازی کا درجہ دینے کا کیس سنٹرل پولیس آفس لاہور بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی۔سرگودھا ریجن میں اب تک 74 پولیس جانبازوں کو غازی کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں