ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ حوالے تربیتی سیشن مکمل

پیر 13 مئی 2024 22:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے زیر انتظام ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا 14واں سیشن مکمل ہوگیا، مختلف نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز، او ٹی ایز اوردرجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً چالیس سے زائد افراد کو سیشن میں تربیت دی گئی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی ہدایات کے مطابق ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے نجی ہسپتالوں کے عملے کی تربیت کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نجی ہسپتالوں، ڈائیگناسٹک سنٹرز، جی پیز وغیرہ کے تقریبا پچاس سے زائد سیٹ اپس کے 600سے زائد عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں سرگودھا میں یہ پہلا اقدام ہے جو نجی ہسپتالوں کے عملے کی تربیت کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہسپتال میں ہر طرح کے ویسٹ کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے ۔ تربیت کے دوران شرکاء میں فضلے کے تدراک کے حوالے سے آگاہی کتابچے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ تربیتی دورے کے اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں