ڈپٹی کمشنر سرگودہاکی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا تعارفی اجلاس

منگل 14 مئی 2024 16:11

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ امن وسلامتی کاقیام ہم سب کی ذُمہ داری ہے۔ اتحاد ِبین المسلمین کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت وانتظامیہ کے ساتھ تمام مکاتب ِفکر کے علماء کرام، مذہبی راہنماؤں او ر عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ متحد ہو کر امن وسلامتی کے دشمنوں کے تمام ناپاک عزائم او رمذموم ارادوں کو خاک میں ملادیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)اورنگزیب حیدر خان نے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے تعارفی اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرگودہا ایک پر امن ضلع ہے، تمام مکاتب ِفکر کے افراد میں مثالی اتحاد و اتفاق ہے، جس کا سہرا امن کمیٹی کے ممبران کے سر ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ امر بھی انتہائی خوش آئند ہے کہ پائیدار امن کےلئے تمام مسالک کے علماء کرام آپس میں متفق ومتحد ہیں او رمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے ہمہ تن سرگرم عمل ہیں۔ ضلع کے ا من کو برقرار رکھنے میں علما کرام ،ضلعی انتظامیہ او رپولیس کے مابین مضبوط باہمی رابطے بہت ضروری ہیں جس میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عمر فاروق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں